پارلیمنٹ احاطہ میں چندہ چوری کو اجاگر کرنے پر سادھووں نے شکایت درج کروائی
وارناسی ۔ یکم اگسٹ ( ایجنسیز ) وارناسی پولیس نے کچھ سادھووں کی شکایت پر قائد اپوزیشن راہول گاندھی ‘ رکن پارلیمنٹ پپو یادو اور رکن پارلیمنٹ اودیش پرساد کے خلاف ایک ایف آئی ار درج کرلی ہے ۔ واضح رہے کہ اپوزیشن ارکان نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں رام مندر چندہ چوری کا ایک منظر پیش کرنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد سادھووں کے ایک گروپ نے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہونچانے کا الزام عائد کرتے ہوے یہ شکایت درج کروائی تھی ۔ اس بنیاد پر کوتوالی پولیس نے راجیش رنجن عرف پپو یادو ‘ راہول گاندھی اور اودیش پرساد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے ۔ پتال پوری پیٹھ آدیشور جگد گرو بالک دیواچاریہ نے یہ شکایت درج کروائی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھگوا کپڑوں کی توہین کرتے ہوئے یہ حرکت کی گئی تھی جس کے نتیجہ میں سادھووں کے جذبات کو ٹھیس پہونچی ہے ۔ سادھو برادری اس رنگ کو سناتن روایات کے تحت مقدس مانتی ہے ۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ پپو یادو نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں ایک ڈرامہ پیش کرنے کیلئے بھگوا کپڑے پہنے تھے ۔ اس ڈرامہ میں مندر چندہ چوری کو اجاگر کیا گیا تھا ۔ راہول گاندھی اور اودیش پرساد نے ایک باکس میں عطیہ دینے جیسی حرکت کی تھی ۔ دیواچاریہ نے کہا کہ ان تمام نے سیاسی مظاہرہ کیلئے بھگوا کا استعمال کیا تھا اور سناتن روایات کا مذاق بنایا تھا ۔ اس کے نتیجہ میں کروڑوںہ ندووں کے جذبات کو ٹھیس پہونچی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معمول کے مطابق کوئی احتجاج کرنے کی بجائے ایک منصوبہ بند انداز میں سناتن اورب ھگوا کا مذاق اڑایا گیا ہے ۔ ڈی سی پی مسٹر بنسل نے بتایا کہ اس معاملے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ دیواچاریہ نے کہا کہ سوشیل میڈیا پر ثبوت موجود ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو سادھووں کی جانب سے احتجاج شروع کیا جائے گا ۔