راہول گاندھی کا کل پونے میں چھاتروں کی گونج پروگرام

,

   

پولیس کے امتناعی احکام ، 30 سخت شرائط کے ساتھ اجازت، 10 ہزار افراد کی شرکت متوقع
حیدرآباد۔20۔اگسٹ (سیاست نیوز) کانگریس قائد راہول گاندھی کے 22 اگست کو مہاراشٹرا پونے میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کیلئے پولیس نے مشروط اجازت دی ۔ پولیس نے کئی شرائط عائد کئے ہیں جن میں قابل اعتراض بیانرس اور تصاویر آویزاں کرنے سے منع کیا گیا ہے ۔ پولیس نے منظتمین کو ہدایت دی کہ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کارروائی سے گریز کریں۔ راہول گاندھی نے طالبات کے ساتھ اس پروگرام کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تعلیمی نظام ، تعلیمی اداروں کے معیار ، طالبات کے تحفظ ، مسابقتی امتحانات اور مستقبل کے مواقع جیسے امور پر بات کی جائے۔ یہ پروگرام پونے کے ایس ایس پی ایم ایس کالج گراؤنڈ میں سہ پہر 4.30 بجے تا 9.30 بجے منعقد ہوگا جس میں 8 تا 10 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔ پولیس نے پروگرام کی اجازت کے ساتھ 10 شرائط عائد کئے ہیں۔ منتظمین کو ہدایت دی گئی کہ وہ وہ کوئی قابل اعتراض پوسٹرس آویزاں نہ کر یں اور اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو بگڑنے سے روکنے کی ہدایت دی گئی۔ پولیس نے کہا کہ کسی بھی طبقہ کے مذہبی جذبات کو ٹھیس نہ پہنچائی جائے اور پروگرام کے دوران منتظمین کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ شرائط پر سختی سے عمل کریں۔ مہاراشٹرا کانگریس کے نائب صدر موہن جوشی نے کہا کہ پولیس نے شرائط کے ساتھ پروگرام کی اجازت دی اور تمام شرائط پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے جملہ 30 شرائط مقرر کئے ہیں۔ پولیس نے پروگرام میں مرد اور خواتین کیلئے علحدہ انتظامات ، پینے کے پانی ، ٹائلیٹس ، پارکنگ اور دیگر بنیادی ضرورتوں کی ہدایت دی۔ منتظمین سے کہا گیا کہ وہ خانگی ، سیکوریٹی عملہ کو تعینات کریں جن میں خاتون گارڈس شامل کریں۔ بڑی تعداد میں والینٹرس بشمول خواتین کو تعینات کیا جائے۔ پروگرام پر نظر رکھنے سی سی ٹی وی کیمر ے نصب کئے جائیں ۔ صوتی آلودگی پر قابو پانے سپریم کورٹ احکام پر عمل کی ہدایت دی گئی ۔ پولیس نے فوٹو گرافی کیلئے ڈرونس کے استعمال پر پابندی عائد کی ۔ ٹریفک پولیس سے نو آبجیکشن سرٹیفکٹ کے بعد پروگرام کی اجازت دی گئی۔ پولیس نے سارے علاقہ میں 31 اگست تک امتناعی احکام نافذ کئے ہیں۔ اسی دوران کانگریس قائد پون کھیرا نے پولیس کی پابندیوں کو راہول گاندھی کے پروگرام کو متاثر کرنے کی سازش قرار دیا۔ 1/k