سومیش کمار، عمر جلیل اور دیگر عہدیداروں کی شرکت
حیدرآباد۔ 20 جولائی (سیاست نیوز) رضاکارانہ تنظیم کووا (COVA) کے 30 سال کی تکمیل پر والنٹرس، اسٹاف، پارٹنرس، عہدیداروں اور دوسروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا۔ سومیش کمار آئی اے ایس، سورنجیت سین آئی پی ایس، ایس اے ھدیٰ آئی پی ایس، سید عمر جلیل آئی اے ایس، پروفیسر ہری گوپال، جیون کمار، برادر تھامس، وینکٹ ریڈی اور دوسروں نے شرکت کی۔ مولانا آزادی نیشنل اردو یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ آف ماسک کمیونیکیشن کی جانب سے کووا کی 30 سالہ کارکردگی پر ڈاکیومنٹری تیار کی گئی۔ کووا کی سرگرمیوں پر مبنی ایک کتاب شائع کی گئی۔ تشدد کو روکنے اعلیٰ تعلیم کے فروغ ہمہ مذہبی ہن آہنگی اور معاشی ترقی جیسے شعبہ جات میں کووا نے اہم رول ادا کیا۔ مرکزی وزارت فینانس نے کووا کی جانب سے کی گئی اسٹیڈی پر مبنی 12 سفارشات میں 9 کو قبول کیا ہے۔ مقررین نے سماج کی ترقی اور خاص طور پر معاشی، مذہبی، سماجی اور تعلیمی شعبہ جات میں خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر 250 والنٹرس، اسٹاف اور عہدیداروں میں مومنٹو تقسیم کئے گئے۔ 1