دبئی۔ہندوستانی سابق کرکٹر وی وی ایس لکشمن نے جمعہ کو یہاں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی اوپنر محمد رضوان کی ٹیم کے ساتھ وابستگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اوپنر حوصلے اور عزم کی بہترین مثال تھے۔ 29 سالہ رضوان نے جمعرات (11 نومبر) کو آسٹریلیا کے خلاف نصف سنچری بنانے سے پہلے صحت کے سنگین مسائل سے لڑرہے تھے۔آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کے سیمی فائنل مقابلے سے پہلے رضوان شدید بیمار تھے ، بہت سے لوگوں کو معلوم ہوگا کہ رضوان نے 9 نومبر کو سینے میں شدید انفیکشن ہونے کے بعد یہاں کے ایک دواخانے کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں دو راتیں گزاری تھیں، لیکن ٹیم کے ساتھ ان کی وابستگی اور اس کی ناقابل یقین بحالی نے انہیں آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں ایک بہترین اننگز کھیلتے دیکھا۔وکٹ کیپر رضوان نے مکمل طور پر فٹ نہ ہونے کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف 52 گیندوں پر67 رنز بنائے ۔لکشمن نے آئی سی یو میں رضوان کی موجودگی کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے پورے جسم پر متعدد سینسر، ڈرپس اور مانیٹرنگ گیجٹس لگے ہوئے ہیں اور وہ سیمی فائنل سے دو دن قبل بے ہوشی میں پڑے تھے۔