نئی دہلی: جنرلسٹ رعنا ایوب بیرون ملک سفر کی اجازت چاہتے ہوئے آج دہلی ہائی کورٹ سے رجوع ہوئیں کیوں کہ انہیں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ملک چھوڑنے سے منع کر رکھا ہے۔ رعنا کو ویب سائٹ ketto.com کے ذریعہ چاریٹی کے لیے جمع کردہ فنڈس کے مبینہ غلط استعمال کے سلسلہ میں انسداد غیر قانونی رقمی لین دین کے کیس کا سامنا ہے۔ ای ڈی نے فروری میں ان کے 1.77 کروڑ روپئے مالیت کے جائیداد قرق کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ان رقومات کی کڑی جرائم سے ملتی ہے۔