رم جھم بارش :دہلی میں شدید گرمی سے راحت

   

نئی دہلی : شدید گرمی اور رَطُوبَت سے پریشان قومی دارالحکومت اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو طویل انتظار کے بعد جمعرات کی صبح رم جھم سے راحت ملی۔ ادھر محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔دہلی میں گزشتہ کئی دنوں سے جھلساتی گرمی کے درمیان لوگ رَطُوبَت سے زیادہ پریشان تھے ۔ دہلی میں شدید گرمی نے لوگوں کی بری حالت کر دی تھی۔ ایسے میں لوگ بارش کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے ۔ اس بار مانسون کی آمد میں تاخیر ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے پہلے 27 جون سے دہلی میں بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ اس کے بعد محکمہ نے پیش گوئی کی تھی کہ 30 جون سے یکم جولائی تک مانسون دہلی میں دستک دے سکتا ہے۔