حیدرآباد ۔چھوٹے بڑوں کے پسندیدہ پھل کیلے (موز) سے متعلق ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ دو کیلے کھانے سے ہائی بلڈ پریشر سمیت متعدد طبی شکایات سے بچا جا سکتا ہے۔طبی وغذائی ماہرین کے مطابق غذائیت سے بھر پور پھل ایک عدد کیلے میں 105 یا 89 کیلوریز (حجم کے مطابق)، 75فیصد پانی، 23فیصد کاربوہائیڈریٹس، 1 فیصد پروٹین، 9 فیصد پوٹاشیم، 33 فیصد وٹامن بی 6، 8 فیصد میگنیشیم، 31 فیصد فائبر،11 فیصد وٹامن سی جبکہ پانی کی مقدار بھی پائی جاتی ہے۔ماہرین کے مطابق کیلے کا روزانہ استعمال انسانی صحت پر حیرت انگیز اثرات کا سبب بنتا ہے، اس کے استعمال سے نظامِ ہاضمہ بہتر، ذہنی تناوکم ہوتا ہے۔ اگر روزانہ کی بنیاد پر دوکیلوں کا استعمال کر لیا جائے تو اس پھل کے مکمل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر دو عددکیلے غذا میں ضرور شامل کرنے چاہئیں، اس عادت کے نتیجے میں انسانی جسم کو مطلوب غذائیت کا حصول ممکن ہوتا ہے جبکہ دو سے زائد کیلوں کا استعمال نیوٹریشنسٹ کے مشورے سے ہی کرنا چاہیے۔روزانہ دوکیلوں کے استعمال کے نتیجے میں جسم سے وٹامنزکی کمی ختم ہو جاتی ہے اور جسم کو انسولین، ہیموگلوبن، اور امینوایسڈ تیارکرنے میں مدد ملتی ہے جو صحت مند خلیوں کی تشکیل کے لیے ضروری ہے۔کیلوں کا روزانہ استعمال ہائی بلڈ پریشرکنٹرول کرتا ہے، ایک کیلے میں 420 ملی گرام پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو کہ آرٹیریل پریشرکو متوازن سطح پر رکھتا ہے۔روزانہ دوکیلے کھانے کے نتیجے میں وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے، اس کے استعمال سے خون میں شوگرلیول متوازن رہتا ہے اور فائبرکے سبب پیٹ بھرارہتا ہے اور انسان اضافی بھوک سے بچ جاتا ہے۔کیلوں کا روزانہ استعمال ذہنی تناو سے نجات دِلاتا ہے اور پوٹاشیم کی وافر مقدار پٹھوں کے درد اور ذہنی دباو میں کمی کا سبب بنتی ہے خون کی کمی کا شکار افراد کو باقاعدگی سے دوکیلوں کا روزانہ استعمال کرنا چاہیے، اس عمل کے نتیجے میں خون کی کمی دور، چہرے کی زردی کا خاتمہ اور رونق بحال ہو جاتی ہے۔ کیلوں میں آئرن کی بھی مقدارپائی جاتی ہے جو کہ خون کے سرخ خلیات کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔کیلے ہر موسم میں دستیاب ہونے والا سستا پھل ہے اور ہر گلی کوچے میں آسانی سے مل جاتا ہے اس لئے ماہرین کیلے استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔