روس اور میانمار کے درمیان نیوکلیئرمعاہدے

   

ماسکو / یانگون : روس اور میانمار کے درمیان جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال پر تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک بین الحکومتی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔روسی اسٹیٹ نیوکلیئر انرجی کارپوریشن (Rosatom) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ Rosatom اور میانمار کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مشترکہ منصوبے پردستخط کی تقریب میانمار کے شہر ینگون میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی انفارمیشن سنٹر میں منعقد ہوئی۔اس معاہدے کی روسے روس اور میانمار خاص کر چھوٹے پیمانے کی نیوکلیئرپاور پلانٹس کو عملی جامہ پہنانے کے معاملے میں تعاون کریں گے۔سرکاری دستخط تقریب کے بعد روس ایٹم کے جنرل منیجر الیکسی لیکھا چیو نے میانمار ٹیکنیکل یونیورسٹی کے طلبا کو نیوکلیئرٹیکنالوجی کے موضوع پر ایک لیکچر دیا اور طلبا کے سوالات کو جواب دیا۔