روس سے تیل خریدنا ہمارے فائدے کا سودا : جے شنکر

   

ماسکو: وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ ماسکو سے تیل خریدنا ہندوستان کے لئے فائدہ مند ہے اور وہ اسے جاری رکھنا چاہیں گے ۔ ڈاکٹر جے شنکر نے یہ بات روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران روس سے تیل کی درآمد سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔وزیرخارجہ نے توانائی کے بازار پر دباؤ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ‘‘تیل اور گیس کے دنیا کے تیسرے سب سے بڑے صارف کے طور پر، بغیر کسی اعلیٰ سطح کی آمدنی کے ایک صارف کی حیثیت سے ہماری بنیادی ذمہ داری ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہندوستانی صارفین کے پاس بین الاقوامی منڈیوں میں سب سے زیادہ فائدہ مند شرائط تک سب سے اچھی رسائی ہو۔