روس سے20 ہندوستانیوں کو نکالنے کی کوششیں جاری

   

نئی دہلی: حکومت نے آج کہا کہ روس۔یوکرین جنگ میں روسی فوج میں معاون کے طور پر خدمات انجام دینے والے20 ہندوستانی شہریوں کو سروس سے نکالنے اور وطن واپسی کی کوششیںجاری ہیں جس پر ہندوستانی سفارت خانہ روسی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے آج ایک باقاعدہ بریفنگ میں اس سلسلے میں سوالات کے جواب میں کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ تقریباً 20 لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ ہم انہیں جلد از جلد نکالنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے دو بیانات جاری کیے ہیں جو آپ نے دیکھے ہیں۔ ہم نے لوگوں سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ جنگی علاقوں میں نہ جائیں اور ایسے مشکل حالات میں نہ پھنسیں۔ ہم یہاں نئی دہلی اور ماسکو دونوں جگہوں پر روسی حکام کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں۔روس میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کی تعداد کے بارے میں پوچھے جانے پر ترجمان نے کہاکہ جو ہمارے علم میں ہے کہ وہاں 20 لوگ ہیں جو روسی فوج کے ساتھ معاون عملہ یا معاون کے طور پر کام کرنے وہاں گئے ہیں۔

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہم سے رابطہ کیا ہے اور ہماری سمجھ یہ ہے کہ یہ وہی تعداد ہے جو ہمارے پاس اس وقت موجود ہے ۔” جیسوال نے کہا کہ یہ لوگ ماسکو میں ہندوستانی سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہندوستانی سفارت خانہ روسی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے اور ان ہندوستانی شہریوں کو روسی فوج سے نکالنے کے لئے بات چیت کر رہا ہے ۔