کیف : یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے کل جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس نے، اورتھوڈوکس کرسمس کی وجہ سے اعلان کی گئی 36 گھنٹوں کی فائر بندی کے دوران یوکرین پر حملہ کیا ہے۔زلنسکی نے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یوکرین کی قومی سکیورٹی کونسل نے 2023 کے ورکنگ پلان کا اعلان کر دیا ہے۔ رواں سال میں ملکی آزادی کے لئے جدوجہد اور دفاعی امکانات میں توسیع ہمارے ترجیحی موضوعات ہوں گے۔زیلنسکی نے کہا ہے کہ انہوں نے روس کی یوکرین پر حملہ پالیسی کے حامی روسی شہریوں پر پابندیاں لگانے سے متعلقہ فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔ ان اشخاص کے بارے میں مستقبل میں بھی پابندیوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ صدر ولادی میر پوتن نے وزارت دفاع کو گذشتہ روز دن 12 بجے سے 36 گھنٹے کی فائر بندی کے احکامات جاری کئے تھے لیکن روسی فوج نے ان احکامات پر عمل نہیں کیا۔ دنیا نے ،ماسکو سے جاری ہونے والے کسی بھی بیان کے کس قدر غلط ہونے کا ایک دفعہ پھر مشاہدہ کیا ہے۔