واشنگٹن : امریکہ نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے مشرق کی طرف ہزاروں کی تعداد میں فوجی بھیجے ہیں لیکن یہ تازہ یونٹیں عسکری ساز وسامان ا ور تربیت کے اعتبار سے ناکافی ہیں۔ مذکورہ فوجی شخصیت نے امریکہ وزارت دفاع ’پینٹاگون‘ میں صحافیوں کے ایک گروپ کو 24 فروری سے جاری یوکرین۔روس جنگ کے بارے میں بریفنگ دی۔ یوکرین کی فوج نے ملک کے مشرق میں روس کے زیرِ قبضہ قصبے کریمینا پر حملے شروع کروا دئیے ہیں اور خواہ معمولی ہی کیوں نہ ہو پیش قدمی بھی کی ہے۔
روانڈا فوج کی فائرنگ میںکانگو کا جنگی طیارہ نشانہ
گوما : روانڈا کی فوج نے، 3 دفعہ ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے، جمہوریہ کانگو کے جنگی طیارے پر فائر کردیا۔روانڈا کے مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 3 منٹ پر Sukhoi – 25 جنگی طیارے نے 3 دفعہ ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ روانڈا فوج کی طرف سے کھولے گئے فائر نے جنگی طیارے کو دھڑ سے نشانہ بنایا اور اس کے بعد طیارے نے جمہوریہ کانگو کے شہر گوما میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ایئر پورٹ فائر بریگیڈ کی طرف سے طیارے میں لگی آگ کوبجھا دیا گیا ہے۔