ماسکو: روس نے یوکرین جنگ کے خاتمے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ذمے دار مغربی ممالک ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے برکس اجلاس سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے یوکرین جنگ کے خاتمے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ کے اصل ذمے دار مغربی ممالک ہیں اور ان کے اتحادی بھی تھے جنہوں نے یوکرین پر جنگ مسلط کی۔واضح رہے کہ روسی صدر نے پہلی بار کسی عالمی کے اجلاس سے خطاب میں یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق اشارہ دیا ہے، تاہم اس سلسلے میں ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی، جس سے اندازہ لگایا جا سکے کہ روس کن شرائط پر یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔صدر پوٹن کی جانب سے جنگ ختم کرنے کا اشارہ اس پیش رفت کے بعد سامنے آیا، جس میں ڈنمارک اور ہالینڈ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کو ایف۔16 طیاروں کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔