میونخ : امریکہ کی نائب صدر کاملا ہیریس نے کہا ہے کہ روس، یوکرین میں انسانیت سوز جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔جرمنی میں منعقدہ 59 ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ نے، یوکرین میں، روس کے انسانی جرائم کا سرکاری سطح پر تعین کیا ہے اور روس کے مذکورہ انسانی جرائم کی تحقیق میں واشنگٹن یوکرین کی مدد کرے گا۔ہیرس نے کہا ہے کہ ان جرائم کے فاعلوں اور جرائم کا حکم دینے والے متعلقہ افراد سے حساب پوچھا جائے گا۔ معلوم یا گمنام ہلاک ہونے والے تمام افراد کے معاملے میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے پہلو پر ہم سب کو ہم فکر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ روس یوکرین کی شہری آبادی کے خلاف عام پھیلے ہوئے جرائم کا ذمہ دار ہے۔ ان جرائم میں قتل، جنسی زیادتی، تشدد اور جبری جلا وطنی شامل ہیں۔ہیریس نے کہا ہے کہ جب تک ضرورت محسوس کی جاتی رہی امریکہ یوکرین کی مدد کرتا رہے گا۔انہوں نے چین کے روس کے ساتھ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس۔یوکرین جنگ کے بعد سے ماسکو کے بیجنگ کے ساتھ فروغ پاتے تعلقات پر ہمیں اندیشوں کا سامنا ہے۔کاملا ہیرس نے چین سے روس کو اسلحے کی فراہمی نہ کرنے کی اپیل کی اور کہا ہے کہ اس معاملے میں بیجنگ کا کوئی بھی قدم قانونی بنیادوں پر استوار بین الاقوامی نظم وضبط کی مزید بیخ کنی کرے گا۔