روسی بمبار طیارہ مار گرانے یوکرین کا دعویٰ

   

کیف : یوکرین نے، مقامی وقت کے مطابق رات ایک بج کر 30 منٹ پر باہموت کے علاقے میں، روس کا SU-24M بمبار طیارہ گرانے کا اعلان کیا ہے۔یوکرین نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “یوکرین ایئر فورس کی اینٹی ایئر کرافٹ یونٹوں نے آج رات ایک روسی ایس یو۔24 ایم بمبار طیارہ مار گرایا ہے۔ طیارہ، باہموت کے علاقے میں اور رات ایک بج کر 30 منٹ پر گرایا گیا ہے”۔واضح رہے کہ 24 فروری 2022 کو روس کے صدر ولادیمیرپوٹن نے یوکرین پر قبضے کا حکم جاری کیا جس کے بعد سے روس۔ یوکرین جنگ جاری ہے ۔ پوٹن نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ان کا مقصد کیف کو ،نیٹو رکنیت سے دْور اور روس کے حلقہ اثر میں رکھنے کی خاطر،اسلحے اور نازی ازم سے پاک کرنا ہے۔