روسی سائنسدان نے اپنے دماغ کی خود ہی سرجری کرڈالی

   

ماسکو: ایک متنازعہ روسی سائنسدان نے اپنے گھر کے کمرے میں اپنے ہی دماغ پر سرجری کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔مائیکل راڈوگا کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے اپنے خوابوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اپنے کمرے میں خود کے دماغ کی سرجری کرکے الیکٹروڈ نصب کردیا ہے۔مائیکل راڈوگا ایک روسی محقق، جن کے پاس نیورو سرجری کی کوئی تعلیمی اسناد نہیں ہیں، نے مبینہ طور پر قازقستان میں اپنے گھر میں دماغی سرجری کرتے ہوئے ایک لیٹر سے زیادہ خون ضائع کر دیا۔مائیکل راڈوگا کا ماننا ہے کہ ان کے دماغ میں الیکٹروڈ نصب کرنے سے وہ خوابوں کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت پیدا کرلیں گے۔ راڈوگا اگزچہ کوئی ڈاکٹر نہیں ہیں لیکن وہ فیز ریسرچ سنٹر اور ایک تنظیم کے بانی ہیں جو دعویٰ کرتی ہے کہ نیند کے فالج (sleep paralysis)، جسم سے باہر کے تجربات اور ایسٹرل پروجیکشن کا تجربہ کرنا ممکن ہے۔