روسی فوج کی پیش قدمی جاری :یوکرینی جنرل ہیڈ کوارٹر

   

کیف : یوکرین کا کہنا ہے کہ روسی فوج باہموت کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے۔ یوکرینی جنرل ہیڈ کوارٹرز کے مطابق، روسی فوج کوپیانسک ،لیمان، باہموت،آودیوکا اور شاہترسک پر حملے جاری ہیں۔ روسی فوج نے خارکیف کے علاقے پر تین میزائل حملے کیے ہیں جہاں بعض افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے،اس کے علاوہ روسی فوج نے دو شاہد سمیت 136 ڈرونز سے سولہ فضائی حملے کیے ہیں۔ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہمیں مزید ڈرون حملوں کا خطرہ لاحق ہے۔روسی فوج نے ایک ہی دن میں چرنگیف،سومی اور خارکیف کے علاقوں کی سول آبادیوں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ بیلگورود کے علاقے میں روسی فوج نے ٹینک شکن اسلحہ پہنچا نا شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب ، کپیانسک اور لیمان کی جانب روسی فوج کیآپریشن ناکامی کا شکار ہو چکے ہیں مگر باہموت کی جانب اس کی پیش قدمی جاری ہے جہاں روسی فوج حملے بھی کر رہی ہے۔