روسی مسلح گروپ نے یوکرینی قصبہ’’یاگیدنی‘‘ پر قبضے کا اعلان کردیا

   

کیف : روسی مسلح ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزین نے ہفتے کی شام اعلان کردیا ہے کہ اس کے اہلکاروں نے یوکرین کے شہر باخموت کے شمال میں مضافاتی قصبے ’’یاگیدنی‘‘ پر قبضہ کرلیا ہے۔ روس موسم گرما سے اس گاؤں پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ یاگیدنی کے کنٹرول سے باخموت کے اطراف روسی محاصرہ مزید سخت ہوگیا ہے۔ خاص طور پر جب یہ قصبہ قلعہ بند شہر کے مرکز سے دو کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر واقع ہے۔ اس قصبہ کی تزویراتی اہمیت کم ہے تاہم یہ مشرقی یوکرین میں ڈونباس کے علاقے پر کنٹرول کی علامت بن گیا ہے اور اس قصبہ کا کنٹرول بھی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔پریگوزن نے اپنے میڈیا اپریٹس کے ذریعے ”ٹیلیگرام” پر شائع پیغام میں بتایا کہ 25 فروری کی شام سات بجے، ویگنر کے جارحانہ یونٹوں نے باخموت کے شمال میں واقع یاگیدنی کے پورے قصبے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ پوسٹ کی گئی ایک ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح افراد کو یاگیدنی گاؤں کے داخلی دروازے پر ایک بینر کے سامنے ویگنر کا جھنڈا اٹھائے ہوئے ہیں۔