روہت شرما کی تنزلی کے فیصلے پر مہیلا ناراض

   

دبئی۔ ویراٹ کوہلی کا روہت شرما کو ٹاپ آرڈر پر اپنی معمول کے مقام کے بجائے نمبر3 پر لانے کا فیصلہ سری لنکا کے عظیم بیٹر مہیلا جے وردھنے کو پسند نہیں آیا ، جنہوں نے کہا ہے کہ ٹاپ آرڈرکو تبدیل کرناکوئی معنی نہیں رکھتا۔ ٹی 20 ورلڈکپ کے سوپر12 میں پاکستان کے خلاف 10 وکٹوں سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ٹیم انتظامیہ نے نوجوان ایشان کشن اور کے ایل راہول کے ساتھ اوپننگ کرنے کا فیصلہ کیا، جب کہ روہت شرما نمبر 3 اور کوہلی نمبر4 پر بیٹنگ کیلئے آئے۔ٹاپ آرڈر میں تبدیلیوں کے باوجود ہندوستان نے عملاً کرو یا مرو کے مقابلے میں آٹھ وکٹوں سے کی ناکامی برداشت کی اور اب آخری چارکے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے دوسری ٹیموں کے نتائج کے رحم وکرم پر ہے۔دریں اثناء مہلا جے وردھنے جو آئی پی ایل میں روہت شرما کی قیادت میں ممبئی انڈینز کے چیف کوچ ہیں انہوں نے کہا کہ آپ ٹیم کیلئے لچکدار فیصلے کر سکتے ہیں۔ لیکن اپنے سرفہرست 3 بیٹرس کے ساتھ یہ فیصلے نہیں ہوسکتے۔