ریاست تلنگانہ غلط حکمرانی کا شکار ۔ راہول گاندھی

   

حیدرآباد 2 جون ( سیاست نیوز) کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ ریاست تلنگانہ گذشتہ آٹھ سال سے ٹی آر ایس کی غلط حکمرانی کاش کار ہے ۔ کانگریس پارٹی تلنگانہ کو ایک ماڈ ل ریاست کے طور پر ترجیح دینے کسانوں ‘ مزدوروں اور غریب عوام کے بشمول سماج کے تمام طبقات کی خوشحالی کو یقینی بنانے کے معاملے میں عہد کی پابند ہے ۔ تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر تلنگانہ عوام کو راہول گاندھی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کانگریس نے عمل میں لائی تھی اور اس فیصلے پر انہیں فخر ہے ۔