ریاست کے چھوٹے اردو اخبارات کو اشتہار کی اجرائی

   

جناب طاہر بن حمدان صدر تلنگانہ اردو اکیڈیمی کا بیان
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : جناب طاہر بن حمدان صدر تلنگانہ اردو اکیڈیمی نے بتایا کہ تلنگانہ اردو اکیڈیمی 26 جنوری 2025 کو 76 ویں یوم جمہوریہ ہند کے موقع پر ریاست تلنگانہ کے چھوٹے اردو اخبارات کو اشتہار جاری کررہی ہے ۔ اس خصوص میں انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اشتہار کے لیے چھوٹے اردو اخبارات کے ایڈیٹرس و ذمہ داران 24 جنوری 2025 تک اپنے اخبار کے RNI سرٹیفیکٹ کی کاپی اور آدھار کارڈ کی زیراکس کے ساتھ صدر دفتر تلنگانہ اردو اکیڈیمی ، چوتھی منزل حج ہاوز نامپلی حیدرآباد سے اپنا R.O حاصل کرلیں ۔ مذکورہ اشتہار 26 جنوری کو شائع ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اخبار میں شائع شدہ اشتہار کی 3 کاپیوں ، RNI سرٹیفیکٹ کی کاپی اور آدھار کارڈ کی زیراکس اور بینک کی تفصیلات کے ساتھ 27 جنوری 2025 کو بل بنام ڈائرکٹر ؍ سکریٹری تلنگانہ اردو اکیڈیمی جمع کرادیں ۔۔