ریاست کے کئی اہم پراجکٹس سے پانی چھوڑا گیا

   

حیدرآباد۔16 اکتوبر (یواین آئی) گذشتہ چند دنوں سے تلنگانہ میں بارش کے سبب اہم پراجکٹس اور پانی کے بہاو میں اضافہ ہوا جس کے بعد حکام نے دروازے کھول کر پانی کو چھوڑا۔شہرکے ذخائر آب عثمان ساگر و حمایت ساگر کے دروازے کھول کر پانی کے اخراج کا سلسلہ جاری ہے ۔عثمان ساگر کی مکمل سطح آب 1790فیٹ کے برخلاف 1789.50فیٹ درج کی گئی ۔ اس میں 1700کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد 4دروازے چارفیٹ کھولتے ہوئے 1768پانی کو موسی ندی میں چھوڑاگیا۔ اسی طرح حمایت ساگر کے دروازے بھی کھول کر پانی چھوڑا گیا ۔ حمایت ساگر کی سطح آب 1763.50فیٹ کے برخلاف 1763.25 فیٹ درج کی گئی ۔اس میں 800کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس کے دو دروازے ایک فیٹ تک کھول کر 695کیوزک پانی چھوڑاگیا۔ بارش سے ناگرجناساگر میں بھی پانی کا شدید بہاو ہے ۔ عہدیداروں نے پراجکٹ کے 22 دروازے کھول کر پانی کو پانی چھوڑا۔ سری رام ساگر میں پانی کے شدید بہاو کے پیش نظر 8 دروازے کھول کر پانی چھوڑاگیا ۔