حیدرآباد۔23۔جولائی(سیاست نیوز) وزیر تلاسانی سرینواس یادو نے عہدیداروں کو ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ رواں ماہ کی 26 تاریخ کو عرس شریف کے موقع کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر موصوف نے ہفتہ کی صبح بوٹس کلب کے بالمقابل مسلم قبرستان (بدھ بھون) میں مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ہمراہ دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ قبرستان کمیٹی کے ارکان نے وزیر موصوف کو کئی مسائل کی جانب توجہ مبذول کروائی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد وہ مساجد اور قبرستانوں کی ترقی کے لئے سخت محنت کررہی ہے۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ اس قبرستان میں لائٹس اور نل کے کنکشن پہلے ہی قائم ہو چکے ہیں۔ اسی طرح نئے بیت الخلاء، سی سی فرش اور بور ویل کی منظوری پہلے ہی دے دی گئی ہے اور جلد ہی کام شروع کر دیئے جائینگے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر کے ہمراہ سابق کارپوریٹر اتلی ارونا گوڑ، زونل کمشنر سرینواس ریڈی، ای ای سدرشن، کمیٹی کے ارکان سید، داؤد، ہدایت، راشد، رحیم، صادق، یٰسین، لطیف، اسلم اور دیگر موجود تھے۔