ریاستی وزیر ہریش راؤ کی دلچسپی سےبیمار نوجوان کو چیف منسٹر فنڈ سے رقمی امداد

   

کوہیر۔ کوہیر منڈل مستقر میں واقع باہر واڑی کے ایک 25 سالہ نوجوان محمد نذیر احمد قادر ہوٹل بیدر بیس خون میں کینسر کے اثرات پائے گئے ہیں ۔ وہ حیدرآباد میں نمس ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔ اس دوران محمد عمر احمد سابق صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل، محمد شاہد مسعود نمائندہ ایم پی ٹی سی، محمد افتخار احمد صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاؤن نے ہریش راؤ ریاستی وزیر صحت سے حیدرآباد میں ملاقات کرتے ہوئے محمد نذیر احمد کے بارے میں ان کے علاج معالجہ سے واقف کروایا ۔ اس کے فوری بعد ہریش راؤ نے اندرون 24 گھنٹوں میں چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپئے منظور کرتے ہوئے روانہ کروادیا۔ ریاستی وزیر ہریش راؤ کی دلچسپی اور فوری عمل آوری سے کافی متاثر ہوتے ہوئے ان کے افراد خاندان نے مسٹر ہریش راؤ اور کے مانک راؤ رکن اسمبلی ظہیرآباد، محمد عمر احمد، محمد شاہد مسعود ، محمد افتخار سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر محمد اشفاق، عمران کوہیری کے علاوہ کوہیر کے دیگر نوجوان موجود تھے۔