ریاستی کابینہ و اسمبلی کا 5 جنوری کو خصوصی اجلاس

   

صبح میں کابینہ اور دوپہر میں اسمبلی ، آج کابینی سب کمیٹی کا اجلاس
حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی کابینہ کا 5 جنوری کو صبح میں اجلاس منعقد ہوگا ۔ اسی دن دوپہر میں اسمبلی کا خصوصی اجلاس منعقد کرکے ذات پات پر کی گئی مردم شماری کو منظوری دی جائیگی ۔ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں راہول گاندھی نے ذات پات کا سروے کرانے کا ریاستی کے عوام سے وعدہ کیا تھا ۔ ریاست میں کانگریس کو اقتدار حاصل ہونے کے بعد چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ذات پات کا سروے کرایا تھا جس کی رپورٹ تیار ہوگئی ہے ۔ پلاننگ کمیشن کی نگرانی میںکرائے گئے سروے رپورٹ کمیٹی 2 فروری اتوار کو کابینی سب کمیٹی کو پیش کریگی ۔ وزیر آبپاشی این اتم کمار ریڈی کابینہ سب کمیٹی کے صدر نشین ہیں ۔ اس سب کمیٹی میں وزراء دامودھر راج نرسمہا ، سریدھر بابو ، پونم پربھاکر اور رکن پارلیمنٹ ملو روی اراکین ہیں ۔ ذات پات کی مردم شماری کرنے والی کمیٹی رپورٹ کابینی سب کمیٹی کو پیش کریگی ۔ کابینی سب کمیٹی 2 جنوری کو ہی ایک اجلاس طلب کرکے اس کا جائزہ لے گی اور اس کو منظوری دے گی ۔ 5 جنوری کو چیف منسٹر ریونت ریڈی کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوگا اور اسی دن دوپہر میں خصوصی خصوصی اجلاس منعقد ہوگا ۔ حکومت رپورٹ کو اسمبلی میں پیش کریگی ۔ مباحث کے بعد اس کو منظوری دی جائیگی ۔ جس کے بعد حکومت ذات پات کی مردم شماری رپورٹ کی بنیاد پر بی سی تحفظات کا اعلان کرکے مقامی اداروں کے انتخابات کرانے کی تیاری کررہی ہے ۔۔ 2