ریاستی کابینہ کا 12 مارچ کو اہم اجلاس

   

اندراماں ہاوزنگ ، خواتین کو بلاسودی قرض و دیگر فیصلوں کا امکان
حیدرآباد 9 مارچ ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے 12 مارچ کو دوپہر 12 بجے کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے ۔ اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے ۔ لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کی اجرائی سے قبل کابینہ اجلاس کی اہمیت ہے ۔6 ضمانتوں کی عمل کا جائزہ لیا جائے گا ۔ تاحال 4 گیارنٹی پر عمل شروع ہوگیا ہے ۔ ذرائع سے پتہ چلاہے کہ اندراماں اسکیم اور خواتین کو بلا سودی قرض فراہم کرنے و دیگر اہم ترقیاتی و تعمیری فیصلوں کو کابینہ اجلاس میں منظوری دی جائیگی ۔ سیاسی فیصلے بھی شامل رہیں گے ۔ ذرائع کے بموجب کہ ہر اسمبلی حلقہ میں 3500 اندراماں مکانات کی تعمیر کی منظوری دی جارہی ہے ۔ کانگریس نے اسمبلی انتخابات میں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ کانگریس کو اقتدار ملنے پر اندراماں ہاوزنگ اسکیم پر عمل کیا جائے گا ۔ 2