مذکورہ ویڈیو میں چار لوگ کواریڈار میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں اور ایک فرد سیٹ پربیٹھ کر ہاتھ کے اشارے سے لوگوں سے انتظار کرنے کااستفسار کررہا ہے۔
گورکھپور۔ریلوے پولیس نے ایک ویڈیو جس میں ٹرین کے کواریڈار میں نماز ادا کرنے والے لوگوں کو دیکھا یاگیاہے سوشیل میڈیا پروائیرل ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیاہے۔
مذکورہ ویڈیوستیا گرہ ایکسپرس(15273)کا بتایاجارہا ہے‘ اس وقت شوٹ کیاگیا جب جمعرات کے روزخوشی نگر میں کھیڈا ریلوے اسٹیشن پر رکی ہوئی تھی۔
حالانکہ اس پر اب تک نہ توکوئی ایف ائی آر درج ہوئی ہے اورنہ ہی کوئی تحریری شکایت کی گئی ہے‘ مذکورہ ریلوے پولیس اس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں چار لوگ کواریڈار میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں اور ایک فرد سیٹ پربیٹھ کر ہاتھ کے اشارے سے لوگوں سے انتظار کرنے کااستفسار کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”مذکورہ انفارمیشن جو ایک ویڈیو وائرل کے متعلق ہے جو ٹرین کے کواریڈار میں نماز اداکرنے کے متعلق ہے۔ ویڈیو کی تحقیق کی جارہی ہے کہ وہ اکٹوبر 20میں لئے جانے کا دعوی کیاجارہا ہے جس وقت کھیڈا ریلوے اسٹیشن پر روکی ہوئی تھی‘اس کی جانچ کی جارہی ہے۔
سی پی آر او این ای آر نے کہاکہ ”ریلوے پولیس سے کہاگیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کریں“۔
ایس پی گورنمنٹ ریلوے پولی س(جی آر پی) اودیش سنگھ نے کہاکہ ”ہم دیکھ رہے ہیں کہ کیاسفر کے دوران مسافرین کو کوئی مشکل تو پیش نہیں ائی ہے۔
اس معاملے پر ہمیں کوئی تحریری شکایت موصول ہوتی ہے تو اس فوری ایف ائی آر درج کریں گے“