ایرو اسپیس اور آٹوموٹیوز مینوفیکچرنگ یونٹس قائم ہونگے ۔5400 نوکریاں دستیاب ہونگی
حیدرآباد 8 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ریمنڈ گروپ کی جانب سے آندھرا پردیش میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس فیصلے کے مطابق ریمنڈ گروپ آندھرا پردیش کے اننت پور میں دو عالمی مینوفیکچرنگ یونٹس قائم کرے گا اور ان دونوں یونٹس پر جملہ 1000 کروڑ روپئے کیس رماہی کاری کی جائے گی ۔ کہا گیا ہے کہ ایروس اسپیس اور آٹوموٹیوز کے شعبہ میں کمپنی کی خدمات میں اضافہ ہوگا ۔ ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ یونٹ گڈی پلی میں قائم کیا جائے گا جبکہ آٹوموٹیوز کا یونٹ ٹیکولوڑو کے مقام پر قائم کیا جائے گا ۔ ان دونوں وینچرس میں کمپنی کی جانب سے جملہ ایک ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی جائے گی جبکہ حکومت سے اس گروپ کو جملہ 695 کروڑ روپئے تک کی مراعات حاصل ہونگی ۔ کہا گیا ہے کہ ان دون یونٹوں کے قیام سے ریاست میں 5,400 روزگار پیدا ہونگے ۔ واقفیت رکھنے والے ذرائع نے کہا کہ ریاستی انوسٹمنٹ پروموشن بورڈ نے پہلے ہی کمپنی کی جانب سے ان پراجیکٹس کے تعلق سے پیش کردہ تجاویز کو منظوری دیدی ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ جملہ 943 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کے عوض ریاستی حکومت کی جانب سے 695 کروڑ روپئے تک کی مراعات فراہم کی جائیں گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریمنڈ گروپ نے مائنی پریسیشن پروڈکٹس کپمنی کو 2023 میں حاصل کرتے ہوئے ایرو اسپیس شعبہ میں قدم رکھا تھا اور ہائی پریسیشن انجینئرنگ بشمول آٹو و ایرو اسپیس سامان کی تیاری کیلئے مزید سرمایہ مشغول کرنے کی تیاری کر رہا ہے ۔ ٹیکولوڑو میں آٹوموٹیوز یونٹ کیلئے ریاستی حکومت نے جملہ 314 کروڑ روپئے کے مراعات کی منظوری دی ہے اسی طرح جے کے مائنی پریسیشن ٹکنالوجی کیلئے 430 کروڑ کے مراعات فراہم کئے جائیں گے ۔ کہا جا رہا ہے کہ اس پراجیکٹ کے نتیجہ میں تقریبا 4,096 افراد کو راست روزگار حاصل ہوگا ۔ ایرو اسپیس وینچر کیلئے جے کے مائنی گلوبل ایرو اسپیس کی جانب سے جملہ 510 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس کے نتیجہ میں 1.400 ملازمتیں فراہم ہوسکتی ہیں۔ یہ کیمپس گڈی پلی میں قائم کیا جائے گا ۔ آندھرا پردیش میں اسٹیٹ انوسٹمنٹ پروموشن بورڈ کی جانب سے جملہ 6.3 ٹیرلین روپئے سرمایہ کاری کو منظوری دی جاچکی ہے ۔