حیدرآباد۔/12 جون، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر کے طور پر چندرا بابو نائیڈو کی حلف برداری میں چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کو مدعو نہیں کیا گیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق تقریب حلف برداری کے این ڈی اے تقریب میں تبدیل ہونے کے پیش نظر چندرا بابو نائیڈو نے ریونت ریڈی کو مدعو کرنے سے گریز کیا تاکہ انہیں کسی بھی الجھن سے بچایا جاسکے۔ بتایا جاتا ہے کہ ریونت ریڈی کو حلف برداری کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر نے گذشتہ دنوں کہا تھا کہ اگر انہیں شرکت کا دعوت نامہ ملتا ہے تو وہ ضرور شریک ہوں گے۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی تھی کہ تقریب حلف برداری میں شرکت پارٹی کا فیصلہ ہوگا تاہم چندرا بابو نائیڈو نے این ڈی اے کی حلیف جماعتوں بالخصوص بی جے پی قائدین کی شرکت کو دیکھتے ہوئے ریونت ریڈی کو دعوت نامہ روانہ نہیں کیا۔1