جوبلی ہلز میں سنگین واردات ۔ نیپالی ملازمہ زیور اور رقم لے کر فرار
حیدرآباد : 8 مئی (سیاست نیوز) جوبلی ہلز پرشاسن نگر میں ایک سنسنی خیز قتل کی واردات پیش آئی جس میں ریٹائرڈ آئی پی ایس عہدیدار ونئے رنجن رے کی بیوی تنوجا رنجن کا نیپالی گھریلو ملازمہ نے قتل کرکے فرار ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق 55 سالہ تنوجا رنجن رے کا اس وقت قتل کیا گیا جب ان کے شوہر موجود نہیں تھے ۔ تفصیلات کے مطابق نیپالی گھریلو ملازمہ کلپنا نے دو ساتھیوں کی مدد سے قتل کی واردات انجام دی ۔ ریٹائرڈ آئی پی ایس عہدیدار کی بیوی کے ہاتھ پیر باندھ کر منہ میں کپڑا ٹھونس کر قتل کیا گیا ۔ قتل کے فوری بعد ملزمین مکان سے طلائی زیورات اور نقد رقم لیکر فرار ہوگئے ۔ اس بات کا پتہ چلنے پر جوبلی ہلز پولیس کلوز ٹیم کے ہمراہ موقع واردات پر پہنچ گئی اور ڈاگ اسکواڈ کو طلب کرلیا ۔ موقع واردات پر ڈائرکٹر جنرل پولیس سی وی آنند اور پولیس کمشنر وی سی سجنار نے معائنہ کیا اور خاطیوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ نیپالی ملازمہ کلپنا گزشتہ ایک سال سے ریٹائرڈ آئی پی ایس عہدیدار کے مکان میں ملازمت کررہی تھی اور تمام ارکان خاندان کا اعتماد حاصل کیا تھا ۔ پولیس کمشنر سجنار نے بتایا کہ نیپالی باشندوں کو ملازمت رکھنے سے قبل احتیاط برتیں ۔ ب y/