ریکھا گپتا کو حکیم اجمل خاں کی تعلیمی قومی اور سماجی خدمات سے متعارف کرایاگیا

   

نئی دہلی، 16 مئی (یواین آئی)شمال مغربی دہلی روہنی زون کے معروف سماجی کارکن انل شرما کی قیادت میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے ایک وفدنے دہلی کی وزیر اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا سے ملاقات کی ۔ وفد میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں کے علاوہ ڈاکٹر شکیل احمد میرٹھی، حکیم آفتاب عالم، اسرار احمد اُجینی اور محمد عمران قنوجی شامل تھے ۔ اس موقع پر ممتاز مجاہد آزادی مسیح الملک حکیم اجمل خاں کے کارناموں پر مشتمل ایک میمورنڈم بھی سونپا گیا اور درخواست کی گئی کہ مسیح الملک حکیم اجمل خاں کی قومی خدمات کے اعتراف میں بطور خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے قائم کردہ آیوروید اینڈ یونانی طبیہ کالج، قرول باغ، نئی دہلی کو یونانی یونیورسٹی کے طور پر ترقی دی جائے ۔ محترمہ ریکھا گپتا نے وفد کو تیقن دیا کہ وہ ان کے مطالبہ پر غور کریں گی۔