زرمبادلہ کے ذخائر 593.04ارب ڈالر رہ گئے

   

ممبئی : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں، سونا اور ذخائر میں کمی کی وجہ سے 15 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 867 ملین ڈالر کی کمی ہوئی، جو مسلسل دوسرے ہفتے گرتے ہوئے 593.04 بلین ڈالر رہ گیا۔ وہیں پچھلے ہفتے یہ 4.99 بلین ڈالر کم ہو کر 593.9 بلین ڈالر رہا تھا۔ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 15 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی کرنسی کے اثاثے ، جو کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے ، 511 ملین ڈالر کی کمی کے ساتھ 525.9 بلین ڈالر رہ گئے ۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 384 ملین ڈالر کم ہوکر 44 ارب ڈالر رہ گئے ۔وہیں، زیر جائزہ ہفتے میں خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) میں 32 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔