زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.71 ارب ڈالر کی کمی

   

ممبئی: غیر ملکی کرنسی اثاثوں، سونا، خصوصی ڈرائنگ رائٹس اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس ریزروفنڈ میں کمی کی وجہ سے 4 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3.71 ارب ڈالر کم ہوکر 701.2 ارب ڈالر رہ گئے ۔گزشتہ ہفتے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 12.6 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 704.9 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پررہاتھا۔ 4 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر کے سب سے بڑے جزو غیرملکی کرنسی کے اثاثے 3.51 ارب ڈالر کم ہو کر 612.6 ارب ڈالر رہ گئے ۔