زرمبادلہ کے ذخائر562.8 ارب ڈالر پر

   

ممبئی : غیر ملکی کرنسی کے اثاثے میں بھاری کمی آںے سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 23 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 69.1 کروڑ ڈالر کم ہوکر لگاتار دوسرے ہفتے 562.8 ارب ڈالر رہ گئے ، جبکہ اس کے پچھلے ہفتے میں 57.1 کروڑ ڈالر کی کمی کے ساتھ 563.5 ارب ڈالر رہاتھا۔ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 23 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 1.13 ارب ڈالر کی کمی کے ساتھ 498.5 ارب ڈالررہ گئے ۔ تاہم اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر میں 39 کروڑڈالر کا اضافہ ہواہے ۔