زیادہ قرآن نہیں جانتا ‘ کیونکہ میں سنسکرت جانتا ہوں

   

بنارس ہندو یونیورسٹی کے مسلم پروفیسر تنقیدوں کا شکار
بنارس 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بنارس ہندو یونیورسٹی کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر فیروز خان نے کہا کہ وہ زیادہ قرآن نہیں جانتے کیونکہ وہ سنسکرت ادب جانتے ہیں۔ انہیں سنسکرت ودیا دھرم وگیان سنکایا میں تقرر کے بعد طلبا کے احتجاج کا سامنا ہے ۔ فیروز خان کا کہنا ہے کہ ساری زندگی انہوں نے سنسکرت سیکھی ہے اور انہیں کبھی یہ احساس ہی نہیں ہوا کہ وہ مسلمان ہیں۔ ان کے تقرر کے بعد سے کوئی کلاس نہیں ہوسکی ہے ۔