حیدرآباد: سائبر آباد میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور ہراسانی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ سائبر آباد کی شی ٹیموں نے جنوری میں مختلف شعبہ جات سے 154 شکایات درج کی ہیں۔ فون پر ہراساں کرنے کے 99 معاملات درج کئے گئے ۔ پولیس نے بتایا کہ واٹس ایپ ، ای میل اور دیگر ذرائع سے شکایات موصول ہوئی ہیں۔ 154 کیسس میں 3 دھوکہ دہی کے معاملات ہیں۔ سوشیل میڈیا کے ذریعہ ہراساں کرنے کے 6 اور بدسلوکی کے 22 جبکہ سڑک پر چھیڑ چھاڑ کے 4 معاملات درج کئے گئے ۔ پولیس نے 43 کیسس درج کئے ہیں جن میں سے 11 فوجداری نوعیت کے ہیں اور 32 معمولی نوعیت کے ہیں۔ شی ٹیموں نے 498 کارروائیاں کی ہیں ۔جو بس اسٹاپ ، شاپنگ مالس ، ریلوے اسٹیشنوں اور تعلیمی اداروں کے قریب کی گئیں۔ شی ٹیم کی جانب سے سائبر آباد میں 336 شعور بیداری پروگرام منعقد کئے گئے۔