اجمیر: راجستھان میں اجمیر کے قریب مدار میں ہوم سگنل کے قریب اتوار کی دیر رات سابرمتی۔آگرہ کینٹ ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ٹرین نمبر 12548، سابرمتی۔آگرہ کینٹ رات1.04 بجے مدار کے مقام پر پٹری سے اتر گئی جس میں اس کا انجن اور چار جنرل ڈبے شامل تھے ۔اس حادثہ کی وجہ سے اس روٹ پر ریل کی آمدورفت متاثر ہوئی۔ ریلوے کی جانب سے فوری ایکشن لیتے ہوئے ریلوے افسران اور ملازمین نے ٹریک پر ٹریفک بحال کرنے کا کام شروع کر دیا۔ بعد ازاں اس روٹ پر ٹرین آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور ٹرین نمبر 12548 کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔ اس سے پہلے ، ریل کا رخ موڑنے کی وجہ سے ریل ٹریفک متاثر ہونے کی وجہ سے ، ٹرین نمبر 19736، مارواڑ۔جے پور کو پیر کو منسوخ کر دیا گیا تھاجبکہ ٹرین نمبر 12915، سابرمتی۔دہلی ریل سروس کو دورائی۔مدار (اجمیر کو چھوڑکر)، ٹرین نمبر 17020 ، حیدرآباد۔حصار ٹرین سروس راستہ تبدیل کرکے آدرش نگر۔مدار (اجمیر کو چھوڑکر) چلائی گئی۔