سابق چیف الیکشن کمشنر و کانگریس لیڈر ایم ایس گل چل بسے

   

نئی دہلی : سابق چیف الیکشن کمشنر و کانگریس لیڈر منوہر سنگھ گل کا مختصر کی علالت کے بعد آج دیہانت ہوگیا۔ ان کی عمر 86 سال تھی۔ وہ افسر شاہی سے سبکدوشی کے بعد کانگریس میں شامل ہوگئے تھے اور راجیہ سبھا کے رکن بھی بنائے گئے تھے۔ انہیں 2008 ء میں مرکزی کابینہ میں بھی شامل کیا گیا تھا۔ پنجاب میں چیف منسٹر پرکاش سنگھ بادل کے دور میں بھی انہوں نے خدمات انجام دی تھیں۔ مسٹر گل 1996ء سے 2001ء تک الیکشن کمشنر رہے۔ انہیں ٹی این سیشن کے دور میں الیکشن کمیشن میں شامل کیا گیا تھا۔ وہ بعد میں چیف الیکشن کمشنر بنائے گئے تھے۔ وہ شاید پہلے چیف الیکشن کمشنر تھے جو بعد میں سیاست میں سرگرم ہوگئے تھے۔