حیدرآباد۔7۔ فروری (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے آج دوسرے مرحلہ کے آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلوں کی فہرست جاری کی ہے۔ مسٹر ایس رنگا ریڈی کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پی سی ایس مقرر کیا گیا ہے ، یوگیش گوتم کو ڈپٹی کمشنر آف پولیس سائبر آباد (ایڈمن) مقرر کیا گیا ہے۔ آر وینکٹیشورلو کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سی آئی ڈی مقرر کیا گیا ہے جبکہ جے راگھاویندر ریڈی کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ریلویز (ایڈمن) مقرر کیا گیا ہے۔ آئی پوجا کو پرنسپل پی ٹی سی ورنگل برقرار رکھا گیا ہے جبکہ سی ستیش سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (لیگل) کو اسی عہدہ پر برقرار رکھا گیا ہے۔ ڈی مرلیدھر سپرٹنڈنٹ آف پولیس کو ڈی سی پی کرائمس ورنگل مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ب