سات ماہ کے طویل وقفے کے بعد سادھوی پرگیہ سنگھ عدالت میں حاضر

   

ممبئی : مالیگاؤں 2008/ بم دھماکہ مقدمہ کی کلیدی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر آج سات مہینوں کے طویل وقفے کے بعد عدالت میں حاضر ہوئیں۔ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اس کے وکیل جے پی مشراء کے ہمراہ آج عدالت میں تقریباً ایک بجے پیش ہوئیں اور عدالت سے گذارش کی کہ اس کی خرابی صحت کے مدنظر اسے روزانہ عدالت میں حاضر ہونے سے مستثنی قرارد یا جائے جس پر عدالت انہیں کہاکہ عدالت ان کی درخواست پر غور کریگی، عدالت نے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو کل عدالت میں حاضررہنے کا حکم دیا ہے ۔ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی عدالت سے لگاتار غیر حاضری کا خصوصی جج نے سخت نوٹس لیتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ جار کیا تھا جس کے بعد آ ج عدالت میں سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر حاضر ہوئیں، سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے وکلاء جے پی مشراء اور مگو پہلے سے ہی سادھوی کے دفاع میں حتمی بحث کرچکے ہیں-اسی درمیان آج گذشتہ دیڑھ ماہ سے جاری کرنل پروہت کے وکیل کی حتمی بحث کا اختتام عمل میں آیا ۔