ساجد خان کی شانداربولنگ،بنگلہ دیش76/7

   

ڈھاکہ ۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے میچ کے چوتھے روز کے اختتام پر بنگلہ دیش کی 76 رنز پر سات وکٹیں گرگئی ہیں۔ساجد خان نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ وکٹیں لیں اور بنگلہ دیش کی بیٹنگ کو ہلاکر رکھ دیا۔اس سے قبل پاکستان نے چوتھے روز300 رنز پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئرکردی۔پاکستان کی جانب سے منگل کی صبح اننگز دوبارہ شروع کی گئی تو کپتان بابر اعظم اور اظہر علی بیٹنگ کررہے تھے۔ تاہم بابر اعظم 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ اظہر علی 56 رنز بنا سکے۔ بابر اعظم خالد احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔پاکستان کی جانب سے جب 300 رنز چارکھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئرکرنے کا اعلان کیا گیا تو محمد رضوان 53 اور فواد عالم 50 رنزکے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ خیال رہے کہ ہفتہ اور اتوارکو بارش کے باعث ٹسٹ میچ کے پہلے دو دن صرف 63 اوورزکا کھیل ہی ہو سکا تھا جبکہ رات بھرجاری رہنے والی بارش کے باعث پیر کوکھیل ممکن نہیں ہو سکا تھا۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔