پی وی این راؤ پر صرف ایئرپورٹ ٹریفک کو اجازت ، ٹریفک خلاف ورزی پر سخت کارروائی
حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : نئے سال کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی تمام فلائی اوور بند کردئیے جائیں گے ۔ سوائے پی وی نرسمہا راؤ ایکس پریس وے ۔ آرام گھر فلائی اوور صرف شمس آباد ایرپورٹ کو جانے والے مسافرین کے لیے ہی کھلا رہے گا ۔ دیگر افراد کو اس پر سفر کی اجازت نہیں ہوگی ۔ مانصاحب ٹینک سے آرام گھر فلائی اوور کو جانے والے مسافر جو ایر فلائٹ کی ٹکٹ کو پیش کرنے پر ہی اجازت ملے گی ۔ 31 دسمبر بروز منگل کو رات 10 بجے سے یکم جنوری 2025 صبح 2 بجے تک پی وی این آر ایکس پریس وے کو چھوڑ کر شہر کے تمام فلائی اوور ٹریفک کے لیے بند رہیں گے ۔ حکام نے بتایا کہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کو جانے والے مسافروں کو پی وی این آر ایکس پریس وے پر تب ہی سفر کی اجازت دی جائے گی جب وہ ایرٹکٹ پیش کریں گے ۔ حسین ساگر کے آس پاس سفر کرنے والی گاڑیوں پر کچھ ٹریفک پابندیاں لاگو ہوں گی ۔ 31 دسمبر کی درمیانی رات کو این ٹی آر مارگ ، پی وی این آر مارگ اور اپر ٹینک بنڈ پر گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ ٹریفک بھیڑ والے پوائنٹس : n وی وی مجسمہ خیریت آباد ، نکلس روڈ اور این ٹی آر مارگ براستہ خیریت آباد فلائی اوور کی طرف ۔ n بی آر کے بھون این ٹی آر مارگ کی طرف ۔ تلگو تلی جنکشن اقبال مینار ، لکڑی کا پل اور ایودھیا جنکشن ۔n لبرٹی جنکشن اپرٹینک بنڈ کی طرف ، اقبال مینار ، رویندرا بھارتی ، خیریت آباد مارکٹ ، نیکلس روٹری ، خیریت آباد ، سنسیشن تھیٹر ، راجدوتھ لین ۔ n سکریٹریٹ سے متصل منٹ کمپاونڈ لین بند کردی جائے گی ۔ n نلا گٹہ ریلوے پل ، سنجیو پارک اور پی وی این آر مارگ ۔ رانی گنج ، منسٹر روڈ ، سینک کلب کواڑی گوڑہ ایکس روڈ کی طرف ، لوور ٹینک بنڈ ، کٹا مسیما مندر ، اشوک نگر ، آر ٹی سی ایکس روڈ ۔n اس دوران بھاری گاڑیوں کو شہر کی حدود میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔حیدرآباد پولیس نے کہا کہ ٹریفک پولیس اہلکار نشے میں گاڑی چلانے والے اور ٹریفک کی دیگر خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے وسیع پیمانے پر چیکنگ کریں گے ۔ پولیس نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے سخت کارروائی کی جائے گی ۔ پولیس نے بتایا کہ نئے سال کے موقع پر اکثر نوجوان خوشیاں منانے اور پرجوش انداز میں بائیک ریس کرتے ہوئے خود بھی خطرہ پیدا کرتے ہیں اور دوسروں کے لیے تکلیف کا باعث بنتے ہیں ۔ ایسے نوجوانوں پر خاص نظر رکھی جائے گی ۔ کوئی بھی نوجوان بائیک ریسنگ کرتے ہوئے بائیک پر کرتب کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف بھی سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔۔ ش