ستنا میں کاروباری اداروں پر انکم ٹیکس کے چھاپے

   

ستنا: مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع میں محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے آج پانچ کاروباری اداروں پر بیک وقت چھاپے مارے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کے سو سے زائد افراد نے پچاس گاڑیوں میں شہر کے پانچ کاروباری اداروں یعنی راما پلی، سنتوش فلور مل، مہروترا ولڈکان ، رامو اگروال اور سریش کمار کی رہائش گاہ اور کاروباری جگہوں پر چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔