بنگلورو : کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے جمعرات کو ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کا دورہ کیا اور چاند کے جنوبی قطب پر چندریان ۔3کی کامیاب لینڈنگ پر اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں پھول پیش کئے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ’’سدارامیا نے سائنسدانوں سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر سومناتھ کو گلدستہ اور پگڑی پیش کی‘‘ ۔چندریان 3 کل شام 6.04 بجے چاند کے جنوبی قطب پر اترا، اس تاریخی تقریب کا پوری قوم نے جوش و خروش کے ساتھ جشن منایا۔اس کے ساتھ ہی ہندوستان چاند کی جنوبی قطب کی سطح پر اترنے والا دنیا کا پہلا ملک اور امریکہ، چین اور سابق سوویت یونین کے بعد اس کی سطح پر اترنے والا چوتھا ملک بن گیا۔روور نے لینڈر سے باہر نکل کر چلنا شروع کر دیا، لینڈر وکرم کی کل شام 6:04 بجے چاند کے جنوبی قطب پر سافٹ لینڈنگ کے تقریباً ڈھائی گھنٹے بعد اسرو نے کہا “ہندوستان چاند پر چل پڑا۔”