سدی پیٹ 9/مارچ:(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وزیر ریاستی مالیاتی و صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی اور سی ایم کے سی آر نے مرحلہ وار ایس ٹی ای پی کے ذریعہ اقلیتوں کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔ ریاستی وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ سدی پیٹ تنظیم کی درخواست پر اقلیتوں کی ترقی کیلئے 15 لاکھ روپے جاری کردیئے گئے ہیں۔ میونسپلٹی کے سابق چیئرمین راج نرسو ، اسٹیٹ نرسنگ کونسل کے ممبر پالا سائی رام، سدی پیٹ تنظیم صدر اعظم علی جاوید ، نائب صدر یوسف ، اراکین تنظیم، پارٹی نمائندے ، ضلعی آر ٹی اے کے ممبر ارشاد حسین اور دیگر شہریان موجود تھے۔ وزیر ہریش راو نے سدی پیٹ تنظیم کی ترقی کے لئے 15 لاکھ روپئے کے فنڈز جاری کیے ہیں اور اس کارروائی کو تنظیم کے نمائندوں کے حوالے کیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ضلع کے اقلیتی رہائشی اسکول میں طلباء کی تعداد میں اضافہ کیا جانا چاہئے اور غریب مسلم اقلیتوں کے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخلہ لیا جانا چاہئے۔ ڈسٹرکٹ اقلیتی ویلفیئر آفیسر گوپال راؤ کو فون لائن پر وزیر نے تنظیم کے نمائندوں کے فیصلے کے مطابق اجازت دینے کا حکم دیا ہے۔تنظیم صدر اعظم علی جاوید نے شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع اراکین تنظیم المساجد اور میونسپل کونسلرز اختر پٹیل ، ریاض الدین ، آداب معز، سعید رکن معاون بلدیہ، بابوجانی اور دیگر عوامی نمائندوں نے حصہ لیا۔