رباط: افریقہ میں ہسپانوی انکلیو شہر ملیلہ اور مراکش کے مابین سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران بھگڈر مچنے سے ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ روز 2 ہزار سے زائد سب صحارن مہاجرین نے سرحد عبورکرنے کی کوشش کی تھی۔مراقش کی سرکاری خبر رساں ایجنسی میپ نے اس سے قبل ایک خبر میں کہا تھا کہ 5 مہاجر ہلاک اور 76 دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ 140 مراکشی سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ شب جاری کردہ ایک رپورٹ میں صوبہ نادور کے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ زخمی ہونیوالے مہاجرین میں سے مجموعی طور پر 13 افراد بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گئے جس سے اموات کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔