سرحد پر جرائم کی روک تھام کیلئے مشترکہ کارروائی کا منصوبہ

   

وشاکھاپٹنم۔ 23۔ستمبر ( سیاست نیوم) آندھراپردیش اور اڈیشہ کی پولیس نے سرحد پر جرائم کی روک تھام کیلئے مشترکہ عمل آوری منصوبہ کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بین ریاستی کوآرڈینیشن میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ وشاکھاپٹنم رینج کے ڈی آئی جی گوپی ناتھ جٹی نے میٹنگ کی صدارت کی اور اپنے خطاب میں انہوں نے گانجہ کی کاشتکاری ، نارکوٹکس کی غیر قانونی حمل و نقل اور سرحد پر دیگر جرائم کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ ان جرائم پر قابو پانے کیلئے دونوں ریاستوں کی پولیس نے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ ش