سرپنچ کی سالگرہ پر تہنیت کی پیشکشی

   

کوہیر ۔ جناب مانک راؤ رکن اسمبلی ظہیرآباد محمد فریدالدین رکن قانون ساز کونسل نے کوہیر منڈل کے موضع پچارا گڑکے سرپنچ روی کرن کی سالگرہ کے موقع پر شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر مانک راؤ اور محمد فریدالدین نے بتایا کہ روی کرن ایک ہونہار نوجوان قائد ہیں ۔ روی کرن نے تحریک تلنگانہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیاتھا ۔ دونوں سیاسی قائدین نے ان کی درخشاں مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا ا ظہار کیا ۔ اس موقع پر سید محی الدین ٹی آر ایس پارٹی قائد محمد عبدالباسط جی گنڈپا سابق زرعی مارکٹ چیرمین ، روی کرن سابق کونسلر ، محمد یونس ، چندہ ، محمد یعقوب علی عزیز پٹیل کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔


تاڑوائی منڈل میں چیتا کی ہلچل ، عوام خوفزدہ
یلاریڈی ۔ منڈل تاڑوائی کے پلے گڈا تانڈا ۔ فیرماتی کنٹہ اور تندواڑی شیوار میں چیتا نے پہلے سے ہی ہلچل سی مچارکھی ہے ۔ اب پھر سے کرڈپلی کنکل علاقوں میں لوگوں کو چیتا نظر آنے پر عوام خوفزدہ ہیں ۔ پالتو جانوروں کا دودھ نکالنے کیلئے کسانوں کو خوف کے مارے جانوروں کی رہائش گاہ کی طرف رخ کرنے سے خوفزدہ ہیں ۔ متعلقہ اعلی عہدیداروں کی توجہ دلانے کے بعد بھی کچھ عمل نہیں ہوا ۔ چیتا کو پکڑکر زو پارک منتقل کرنے کا عوام مطالبہ کر رہے ہیں ۔