( سرکاری تقررات میں اقلیتوں کے لیے مواقع)سرکاری تقررات میں بی سی ای4 فیصد اور ای ڈبلیو ایس کے تحت 10 فیصد تحفظات

,

   

اقلیتی امیدواروں کی رہنمائی کی ضرورت، امیدوار اپنے سرٹیفکٹس تیار کرلیں، حکومت اور خانگی سطح پر کوچنگ پر توجہ دی جائے

حیدرآباد ۔8 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں مختلف محکمہ جات کی 80 ہزار سے زائد جائیدادوں پر تقررات کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے گروپ I ، II ، III اور IV کے تحت جائیدادوں پر تقررات کا اعلامیہ وقفہ وقفہ سے جاری کیا جائے گا۔ تقررات کے معاملہ میں مسلم امیدواروں کی رہنمائی کیلئے سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر کوئی خاص اہتمام نہیں ہے۔ تقررات میں مسلمانوں کو چار فیصد تحفظات حاصل ہوسکتے ہیں اس کے علاوہ ایسے طبقات جو 4 فیصد کے زمرہ میں شامل نہیں ، وہ معاشی طور پر پسماندہ گروپ کے زمرہ میں EWS تحفظات کے تحت ملازمت حاصل کرسکتے ہیں۔ تقررات میں مسلم امیدواروں کو اپنے طور پر بی سی ای اور ای ڈبلیو ایس سرٹیفکٹس حاصل کرنا ہوگا۔ بی سی ای زمرہ میں مسلمانوں کے زیادہ تر گروپس شامل ہیں جبکہ سید، پٹھاناور دیگر ایسے طبقات جو 4 فیصد کے دائرہ میں شامل نہیں ہوتے، انہیں چاہئے کہ EWS سرٹیفکٹس حاصل کرلیں۔ می سیوا سنٹرس سے یہ سرٹیفکٹس حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ پہلے سے سرٹیفکٹس کے حصول کے نتیجہ میں امیدواروں کو تقررات سے متعلق امتحانات میں شرکت اور تحفظات کے حصول میں مدد ملے گی۔ ای ڈبلیو ایس زمرہ کے تحت 10 فیصد تحفظات فراہم کئے جائیں گے۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ 4 کے تحت 9168 سرکاری جائیدادوں پر تقررات کا اعلامیہ جاری کیا ہے جو 25 مختلف محکمہ جات پر محیط ہیں۔ ان جائیدادوں میں اقلیتی بہبود کے تحت 191 جائیدادیں شامل کی گئی ہیں۔ پبلک سرویس کمیشن نے 23 ڈسمبر کو اپنی ویب سائیٹ پر تفصیلی نوٹیفکیشن پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں جائیدادوں کی تفصیلات کے علاوہ درکار اہلیت کی تمام شرائط کا ذکر کیا جائے گا۔ اسی دوران پبلک سرویس کمیشن نے گروپ II کی 729 جائیدادوں پر تقررات کی تیاری شروع کردی ہے۔ ان جائیدادوں میں 98 (نائب تحصیلدار) ، 14 سب رجسٹرار گریڈ II ، 59 اسسٹنٹ کمرشیل ٹیکس آفیسرس ، 11 میونسپل کمشنرس گریڈ III ، 97 پروہبیشن اینڈ اکسسائیز سب انسپکٹرس ، 9 اسسٹنٹ لیبر آفیسرس ، 165 اسسٹنٹ سیشکن آفیسرس برائے جی اے ڈی، 25 اسسٹنٹ سیکشنس آفیسرس فینانس ڈپارٹمنٹ ، 7 اسسٹنٹ سیکشن آفیسرس لا ڈپارٹمنٹ ، 15 اسسٹنٹ سیکشن آفیسرس برائے لیجسلیچر سکریٹریٹ ، دو اسسٹنٹ سیکشن آفیسرس برائے اسٹیٹ الیکشن کمیشن ، 63 اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز ، 38 اسٹنٹ ڈیلوپمنٹ آفیسرس برائے ہینڈلوم اینڈ ٹکسٹائیلز ڈپاٹمنٹ اور 126 منڈل پنچایت آفیسرس شامل ہیں۔ ر (سلسلہ صفحہ 7 پر )