سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ مختلف سرکاری محکموں میں تمام خالی اسامیوں کو ایک ‘بڑی بھرتی مہم’ کے تحت اگلے چھ مہینوں میں پُر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ یونین ٹریٹری کے ذریعے ایک بھرتی مہم شروع کی گئی تھی جس کے تحت سینکڑوں نوجوانوں کو شفاف طریقے سے بھرتی کیا گیا۔ موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو وسطی ضلع گاندربل میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘سال گذشتہ یونین ٹریٹری انتظامیہ نے ایک بھرتی مہم شروع کی تھی جس کے تحت سینکڑوں نوجوانوں کو بھرتی کیا گیا۔